انصاف سماجی امن اور ترقی کا محرّک ہے، صدر ایردوان
ججوں اور پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "انصاف جہاں ریاست کی بنیاد ہے، وہیں سماجی امن، ترقی، استحکام، پیش رفت اور نمو کا بھی محرّک ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں بنیادی حقوق اور آزادی کے ساتھ ساتھ انصاف یقینی نہیں اور عوام کا قانون پر اعتماد نہیں، وہاں سیاسی اقتدار کی جانب سے معاشی پیش رفت اور ترقی کی کوششیں بھی ناکافی ہوں گی۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے باش تپہ نیشنز کنونشن اینڈ کلچر سینٹر، انقرہ میں 1,015 ججوں اور پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کی تقریب سے خطاب کیا۔
اپنی ذمہ داریوں پر مقرر کیے جانے والے تمام ججوں اور پبلک پراسیکیوٹرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زور دیا کہ عدالت کے اراکین اپنی ذمہ داریاں امن اور سلامتی کے ساتھ انجام دیں، اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور کہا کہ ” انصاف جہاں ریاست کی بنیاد ہے، وہیں سماجی امن، ترقی، استحکام، پیش رفت اور نمو کا بھی محرّک ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں بنیادی حقوق اور آزادی کے ساتھ ساتھ انصاف یقینی نہیں اور عوام کا قانون پر اعتماد نہیں، وہاں سیاسی اقتدار کی جانب سے معاشی پیش رفت اور ترقی کی کوششیں بھی ناکافی ہوں گی۔ ہمارے قرب و جوار ایسے واقعات پیش آئے ہیں، خاص طور پر شام میں، جہاں انصاف، بنیادی حقوق اور آزادی یا انسانی اقدار کو نظر انداز کرنے والے ممالک باقی نہیں رہ پائے۔”