اینگن آلتان کی فن اداکاری کی استاد پروفیسر ڈاکٹر حولیہ نتکو انتقال کر گئیں
معروف اداکاروں کی استاد نتکو انتقال کر گئیں۔ تھیڑ کی محقق پروفیسر ڈاکٹر حولیہ نتکو کو ازمیر میں سفر آخرت کی جانب روانہ کیا گیا۔ ان کے شاگردوں میں اینگن آلتان دوزیاتان، شبنم بوزوکلو اور رضا کوجا اولو سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔
وہ دوکوز ایللول یونیورسٹی میں شوبز کے ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائرڈ تھیں اور پتے کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ وہ گذشتہ روز ایگے یونیورسٹی کے شعبہ طبت کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔