مسئلہ کشمیر، تقسیمِ برصغیر میں کی جانے والی برطانوی شرارتوں کا شاخسانہ ہے، جمال دیمیر چئیرمین گاسم

0 884

مسئلہ کشمیر، تقسیمِ برصغیر کے وقت برطانوی شراتوں کا شاخسانہ ہے، بنگال کی تقسیم انہی شرارتوں میں ایک تھی۔ خطے میں یہ مسائل اس لیے چھوڑے گئے کہ یہاں کے لوگ انہی مسائل میں الجھے رہیں۔ یہ بات ترکی کے جنوبی ایشیا تحقیقاتی مرکز GASAM کے چیئرمین جمال دیمیر نے آر ٹی ای اردو سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ترکی کے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات صرف حکومتوں اور ریاستوں کے درمیان نہیں ہیں۔ ان تعلقات سے ہم ان مسلمانوں کا سہارا بنیں گے جن کی تعداد پاکستانی مسلمانوں سے زیادہ ہے اور وہ مسائل کا شکار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ آسام میں لاکھوں مسلمانوں کو بھارتی حکومت شہریت نہیں دے رہی۔ اس سلسلے میں ترکی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جمال دیمیر نے برصغیر کی تقسیم میں برطانوی شراتوں کو خطے کے بڑے مسائل کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو کیسے پاکستان کا حصہ بنایا گیا اور ایک ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس تقسیم سے ایک ہی ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اسی طرح کشمیر کا فیصلہ نہ کیا گیا جس کی وجہ سے آج تک یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنا آ رہا ہے۔

تبصرے
Loading...