قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف کا سرکاری دورہ ترکی، صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں استقبال کیا

0 992

قازقستان کے صدر نور سلطان نذربایوف سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان نے انہیں ترک صدارتی کمپلیکس میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور قازقسانی صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

استقبالی تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کے سامنے تصاویر بنوائیں اور دو طرفہ ملاقاتوں اور اجلاس کے لیے چلے گئے۔

دونوں رہنماء تیسری ترک قازقستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے
Loading...