کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، ترکی ظالم کے مقابلے میں ہر مظلوم کے ساتھ ہے، ایردوان

0 2,931

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ میں ترک اور مسلمان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے۔ اگرہر کوئی خاموش ہو تو پھر بھی ہم بولیں گے۔ ترکی ظالم کے مقابلے میں ہر مظلوم کے ساتھ ہے”۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ترکی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔ ملکی شناخت دیکھے بنا وہ ظالم کے سامنے مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ترکی دنیا کا سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مدد ہم کر رہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ "جب یورپ سمیت ساری دنیا نے اپنی سرحدی دروازے بند کر دئیے تو ہم نے شامی مہاجرین کے لیے صرف سرحدی دروازے ہی نہیں دل کے دروازے بھی کھول دئیے”۔

 

آر ٹی اردو اس تقریر کی وڈیو پروڈکشن پر کام کر رہا ہے جو تھوڑی دیر بعد ناظرین دیکھ "یہاں” دیکھ سکیں گے

تبصرے
Loading...