اجازت کے بغیر حج کرنے پر سخت سزاؤں کا اعلان

0 1,038

سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔

اجازت نامے کے بغیر منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں جانے والے پر 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: