اثاثے جمع کرواؤ، رہائی پاؤ؛ سعودی عرب کی کئی گرفتار شہزادوں سے ڈیل جاری

0 235

سعودی اتھارٹی کی طرف سے انسداد دہشتگردی کی خصوصی مہم میں گرفتار ہونے والے کئی شہزادوں سے معاہدوں کی کوشش کر رہی ہے کہ اگر وہ اپنے اثاثے اور رقوم سلطنت کے حوالے کر دیں تو بدلے میں انہیں رہائی مل سکتی ہے۔ ڈیل میں پراپرٹی اور مختلف کاروباری شیئرز کے علاوہ وہ رقوم بھی شامل ہیں جنہیں دنیا کے مختلف بینکوں میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک بڑی کاروباری شخصیت نے اس ڈیل کو تسلیم کرلیا ہے اور اب تک اپنے اکاؤنٹ سے اربوں سعودی ریال اپنے اکاؤنٹ سے نکلوائے ہیں۔ جبکہ دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سابق سینئر سعودی عہدیدار نے 4 ارب سعودی ریال کے شیئرز سعودی حکام کے حوالے کرنے کی ڈیل کی ہے۔

مزید براں ایک اور ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سعودی انتظامیہ نے "غیر مواخذہ شدہ اثاثوں کو ضبط” کرنے کا اعلان کیا تھا جو اس سے قبل منجمد کیے گئے تھے۔ ان خبروں پر سعودی عرب انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تبصرے
Loading...