کُشاداسی: شفاف ساحل سمندر اور خوبصورت قدرتی مناظر کا حامل بہترین تفریحی مقام

0 1,051

ایجیئن ساحل پر آئیدِن شہر میں واقع کُشاداسی (Kuşadası) ترکی کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔


اپنے شفاف سمندر، دلکش قدرتی مناظر، بندرگاہ اور قدیم شہروں سے قربت کی وجہ سے کشاداسی ملک کے ابتدائی سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور اب بھی اپنے خوبصورت ساحلوں، کھلی ہوئی دھوپ، ٹھنڈی ہواؤں، مزیدار کھانوں کے حامل ریستورانوں اور اعلیٰ معیار کے ہوٹلوں کی وجہ سے مقبول ہے۔


ٹریکنگ اور اسکوبا-ڈائیونگ جیسی کئی سرگرمیوں کے علاوہ کشاداسی اپنے تفریحی مقامات کی وجہ سے تمام توقعات پر پورا اترنے والا حسِین سیاحتی مقام ہے۔


کشاداسی کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک گورجنادا یعنی کبوتر جزیرہ ہے، جو ایک سڑک کے ذریعے ساحل سے جڑا ہوا ہے اور یہاں بزنطینی عہد میں بنایا گیا ایک قلعہ بھی ہے۔


مقامی افراد میں یہ قلعہ "قزاق قلعہ” کہلاتا ہے کیونکہ یہ طویل عرصے تک بندرگاہ کو قزاقوں سے بچانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔


تاریخی عمارات کے علاوہ سیاحوں کو کالہ ایچی کے علاقے میں مشہور و معروف خریداری مرکز بھی ضرور جانا چاہیے کہ جہاں رات گئے تک تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں۔


کشاداسی کے گرد ایسے کئی قدیم شہر اور آثار ہیں جو تاریخ کے شوقین افراد کو بہت پسند آئیں گے۔


ان میں شفایاب پانیوں کا حامل پائیگیلا کا تاریخی شہر بھی ہے جو آرگوس کے بادشاہ ایگامیمنن نے بنایا تھا؛ کئی سال تک جہازوں کی پناہ گاہ رہنے والا انائیا کا قدیم شہر؛ پانیونین کا قدیم شہر؛ کشاداسی کی پہلی آبادی رکھنے والا نیوپولس؛ رومی حماموں کی وجہ سے مشہور الیجا شامل ہیں؛ یہاں سے تیوس، پرینے، ملت، افرودیسیاس اور دیدیما جیسے قدیم اور مشہور شہروں تک جانا بھی ممکن ہے۔


جزیرہ نما دیلک نیشنل پارک، جو کشاداسی اور سوقہ کی سرحد پر واقع ہے، جو فطری ماحول میں ٹریکنگ، فوٹوگرافی اور پرندوں کے شوقین افراد کو لازماً دیکھنا چاہیے۔


آب گاہ ہونے کی وجہ سے کہ جہاں کئی تالاب اور دلدلی علاقے ہیں، نیشنل پارک پرندوں کی 200 سے زیادہ اقسام کے لیے فطری مسکن ہے، ان میں کئی نایاب اور جانور اور مقامی پودے بھی شامل ہیں۔


کشاداسی میں کئی نیلے سمندر ہیں اور ایک دوسرے سے مختلف خوبصورت ساحل بھی۔


کُشتر بیچ پائیگیلا کے تاریخی شہر کے ساتھ ہے اور حسِین ترین ساحلوں میں سے ایک ہے۔


یشِل بیچ کشاداسی آنے والے افراد کے پسندیدہ ترین ساحلوں میں سے ایک ہے۔


کشاداسی کا مرینا ترکی کے قدیم ترین اور سب سے زیادہ سہولیات کے حامل مریناز میں سے ایک ہے۔


سیاحوں کو قریبی جزیروں اور غاروں تک جانے کا موقع کھونا نہیں چاہیے۔

تبصرے
Loading...