میانمار سرحد پر زیر زمین بارودی دھماکہ، تین روہینگیا مسلمان شہید

0 176

اتوار کے روز میانمار کے سرحدی علاقے میں زیر زمین نصب باردو پھٹنے سے تین روہینگیا مسلمان شہید ہو گئے- واقعہ بنگلہ دیش کے قریب میانمار سرحد پر پیش آیا جس کے بارے اطلاعات ہیں کہ بڑی مقدار میں باردو سرنگیں بچھائی گئی ہیں جو روہینگیا مہاجرین کے خطرات میں اضافہ پیدا کر رہی ہیں-

ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق دھماکہ بندربن کے قریب نیکھونگچری بارڈ پر پیش آیا جہاں سے روہینگیا مسلمان بنگلہ دیش داخل ہونے کے لیے گزر رہے تھے-

ہفتہ کے روز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی تھی کہ میانمار فوج نے بنگلہ دیش سے لگنے والی سرحد پر جان لیوا باردوی سرنگیں بچھائی ہیں جن کا مقصد روہینگیا مسلمانوں کی واپسی کو روکنا ہے-

دوسری طرف بنگلہ دیش کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کے وزیر مفضل حسین چودھری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش روہینگیا مسلمانوں کے لیے 2500ایکٹر کی زمین الاٹ کر رہا ہے جہاں وہ رہائش اختیار کر سکیں-

اس سے قبل صدر ایردوان نے بنگلہ دیش سے درخواست کی تھی کہ اگر وہ زمین الاٹ کرے تو ترکی روہینگیا مسلمانوں کے لیے جدید کیمپس کی تعمیر کرے گا جیسا کہ مقامی طور پر شامی مہاجرین کے لیے بنائے گئے ہیں-

تبصرے
Loading...