ترکی میں کرونا وائرس نہیں،لیکن تمام احتیاطی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ترک وزیر صحت
ترک وزیر صحت فرحت الدین کوجا نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک ترکی میں کسی بھی قسم کا کرونا وائرس کیس نمودار نہیں ہوا ہے- لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس یہاں آ ہی نہیں سکتا-
انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں- کرونا وائرس سے نبٹنے کے لیے تمام احتیاطی تیاریاں کر لی ہیں- پہلے دن سے باہر سے آنے والے مشتبہ افراد کو اس حوالے سے تیار کیے گئے ہسپتال میں منتقل کر رہے ہیں- یہ ہسپتال سرحد پر بنایا گیا ہے جہاں ان کو 15 دن کے لیے چیک کیا جاتا ہے-
انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس اس وقت دنیا کے 33 ممالک میں آ چکا ہے- انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کہتا ہوں کہ ترکی میں کرونا وائرس نہیں ہے اور اپنے تمام شہریوں کو بھی کہتا ہوں کہ وہ کسی قسم کہ پریشانی کو خود پر نہ ڈالیں-
ترک وزیر صحت نے کہا کہ ہر کسی کو ماسک پہننےکی ضرورت نہیں ہے لیکن جب بھی کسی کو فلو زکام ہو تو ماسک ضرور پہنیں- کیونکہ کرونا وائرس کی پہلی علامت فلو جیسی ہے-