ہم ایسی نوجوان نسل چاہتے ہیں جو ایمان، عقیدہ اور روحانیت میں پختہ ہو، ایردوان

0 500

صدرترکی اور آق پارٹی چیئرمین رجب طیب ایردوان نے استنبول میں یحییٰ کمال بیاتلی کنوینشن سینٹر میں منعقد آق پارٹی یوتھ کونسل 2023 کے اجلاس میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آپ کو صرف میدان میں آگے نہیں بڑھنا، بلکہ تمام شعبوں میں ترقی کی منازل طے کرنا ہیں۔

ترک، عرب، ترکمان، کرد یا ولاز ہم سب ایک قوم ایک جسم کی مانند ہیں”۔

میں خبردار کرتا ہوں کہ ہم اپنے نوجوانوں کو دنیا فانی کی لذتوں میں غرق نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو ہر شعبہ ہائے زندگی اور دنیا کے ہر میدان میں نمایاں مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اے میرے عزیز نوجوانو ! جمھوریہ ترکی کے مستقبل کے صدر آپ ہو۔ آپ ہمارا مستقبل ہو آپ دنیا کے ہر میدان میں اپنی محنت لگن سے اپنے آپ کو منوا سکتے ہیں

ہمیشہ اپنے آباؤاجداد کی عزت و احترام کرنا نہ بھولیں کیوں اللہ تعالٰی کے فضل کے بعد آج ہم جس مقام پر ہیں انہیں کی بدولت ہے۔

میرے نوجوان بھائیو یہ بات ہمیشہ یاد رہے کہ ایمان اور عقیدہ کی دولت کے بغیر آپکی زندگیاں ایسے ہی ہیں جیساکہ صحرا بغیر پانی کے۔

مجھے آپ پر اعتماد ہے اور آپ بھی اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ ہماری سرزمیں کو مضبوط اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا ایک گھوڑا ایک سپاہی کو ،ایک سپہ سالار ایک فوج کو، اور فوج ایک بڑی قوم کو بچا سکتی ہے اس لئے لہذٰا ہر قدم پر روشن مستقبل آپکا منتظر ہے۔

اے میرے مستقبل کے معمارو، تم اپنے آپکے مالک خود ہو کبھی اپنا مستقبل اور اختیارات کسی دوسری قوت کے ہاتھوں میں مت دینا کہ وہ آپکے لئے فیصلے کریں۔ اپنی روزانہ کی نماز پنج گانہ اور صدقات کی حفاظت کریں۔

ترکی زبان کے ساتھ دنیا کی دوسری زبانوں پر بھی چاہے وہ چینی، روسی ، فرانسیسی ہو عبور حاصل کریں صرف انگریزی تک اپنے آپ کو محدود نہ کریں جیسا کہ عثمانی سلاطین کئی کئی زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کے ساتھ ساتھ ریاضی اور دیگر سائنسی علوم کے بھی ماہر تھے۔

میں اپنی زندگی کے آخری وقت تک آپکے شانہ بشانہ آپکے ساتھ ہوں۔

تبصرے
Loading...