سانحہ میں ہمارے ذمہ دار اداروں کے لیے کئی اسباق ہیں، صدرایردوان کا استنبول میں منہدم بلڈنگ کا دورہ
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی کارتال ڈسٹرک میں منہمد رہائشی بلڈنگ کا دورہ کیا جس میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر اخباری رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اس سانحے میں ذمہ دار اداروں کے سیکھنے کے لیے کئی اسباق ہیں۔
ترک صدر نے اس موقع پر کہا کہ "یہ قدرتی حادثہ نہیں ہے۔ ایسے سانحے زیادہ رقم کمانے کے لیے غیر قانونی عمارات کی تعمر کی وجہ سے ہوتے ہیں جس میں قانونی حفاظتی اقدامات پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ہم علاقے میں موجود تمام عمارات کا جائزہ لے رہے ہیں”۔
ترک صدر ایردوان نے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور درجنوں زخمیوں کی عیادت کی۔ سانحے میں 14 افراد کو ریکسیو کیا گیا جن میں 7 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
اس سے قبل وزیر داخلہ سویلو نے کہا کہ رات کے وقت سرچ آپریش کو روکا گیا تھا کیوں کہ ملحقہ عمارات گرنے کا خطرہ تھا۔ علاقے کی عمارات سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ٹیمیں ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعے تمام عمارات کا جائزہ لے رہی ہیں”۔