ترکی، فٹ بال میچز میں تماشائیوں کو محدود شرکت کی اجازت مل گئی

0 320

ترکی اکتوبر میں ‏2020-2021ء پروفیشنل فٹ بال سیزن کے آغاز کے موقع پر تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دے گا، جس کا اعلان ترک فٹ بال فیڈریشن (TFF) نے کیا ہے۔

نئے احکامات کے مطابق اسٹیڈیمز اپنی 30 فیصد گنجائش کو بھر سکتے ہیں، اور تماشائیوں کے لیے تمام اسٹینڈز کھلے ہوں گے۔

میدان میں داخلے سے پہلے سب تماشائیوں کا بخار چیک کیا جائے گا اور انہیں میچ کے دوران ماسک پہن کر رکھنا ہوگا۔

مارچ میں TFF نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے تھے۔ اس نے تین مہینے تک تمام میچز ملتوی کر دیے تھے اور تیسرے اور چوتھے tier کے تو پورے سیزنز کے ساتھ ساتھ ہی منسوخ کر دیے تھے۔

غلطہ سرائے، فنر باخچہ، بیشکتاش اور طرابزون اسپور جیسے بڑے اسپورٹس کلبوں کے متعدد کھلاڑی اس وائرس کا شکار بھی بنے۔

غلطہ سرائے کے ہیڈ کوچ فاتح تیرم، نائب صدور عبد الرحیم البیراک اور یوسف گونے کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔ یہ سب علاج کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترکش سپر لیگ اور TFF 1 لیگ جون میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ شروع ہوئی اور اس میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

سپر لیگ کے باقی آٹھ میچز 26 جولائی کو مکمل ہو گئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

تبصرے
Loading...