اسلام کو دہشتگردی سے نتھی کرنا ناقابل قبول ہے، صدر بین الپارلیمانی یونین
بین الپارلمانی یونین کی صدر گبرييلا بارون نے قاہرہ میں عرب لیگ کے زیر اہتمام تیسری عرب پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کو دہشتگردی سے نتھی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا، "اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنا غلط ہے اور ناقابل قبول ہے اور قرآن میں واضع طور کہا گیا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے”۔
بارون نے مزید کہا، "دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی زبان نہیں ہوتی، یہ صرف نفرت ہے اور اس کا کوئی ملک نہیں ہوتا، کوئی سرحد نہیں ہوتا، یہ ہم سب کی آزادیوں کے لیے خطرہ ہے”۔
بارون نے دوران خطاب کہا کہ وہ میکسیکین ہیں اور اس پر فخر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عربوں اور لاطینی امریکی نسل میں کئی مشابہات ہیں۔