مقامی طور پر بنایا گیا بوزطوغان میزائل اگلے سال ترک فوج کے حوالے کیا جائے گا

0 110

ترکی کے اولین مقامی طور پر تیار کردہ فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں میں سے ایک بوزطوغان (Bozdoğan) نے گائیڈڈ لانچ پیڈ ٹیسٹ فائرنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس کا اعلان صدر رجب طیب ایردوان نے کیا۔ میزائل فضا سے لانچ کرنے کے مراحل مکمل ہونے کے بعد اگلے سال سے ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا جائے گا اور لڑاکا طیاروں پر لگایا جائے گا۔

حکمران انصاف و ترقی پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی مقامی طور پر تیار کیے گئے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی بڑے پیمانے پر پیدوار کے لیے دِن گن رہا ہے، جو کہ ابھی باہر سے خریدنا پڑتے ہیں اور ان کے لیےکئی ملین ڈالرز کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

"ہمارا فضاء سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل بوزطوغان، جو جلد ہی ہمارے جہازوں پر لگایا جائے گا، زمین سے گائیڈڈ ٹیسٹ فائرنگ میں اپنے اہداف کو نشانہ لگانے میں کامیاب رہا ہے۔ آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے اور انتہائی تیزی سے مڑنے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کو اگلے سال کسی ہوائی جہاز سے داغنے کا تجربہ کیا جائے گا،” صدر نے کہا۔

بوزطوغان اور گوک طوغان (Gökdoğan) دو فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل ہیں جو گوک طوغ پروجیکٹ کا حصہ ہیں جو سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل آف ترکی (TÜBİTAK) ڈیفنس انڈسٹریز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (SAGE) کی جانب سے چلایا جا رہا ہے۔

فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل پر SAGE کا کام 2013ء میں شروع ہوا تھا۔ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنے اور انتہائی تیزی سے مڑنے کی صلاحیت رکھنے والا انفرا-ریڈ سِیکر کی حیثیت سے گوک طوغان اور طویل فاصلے تک متحرک ریڈار سِیکر میزائل کی حیثیت سے بوزطوغان بنایا۔

صنعت صنعت و ٹیکنالوجی کے مطابق بوزطوغان جانچ کے مراحل سے گزرنے کے بعد اگلے سال ترک فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

"ہمارا فضاء سے فضاء میں مار کرنے والا میزائل ہمارے لڑاکا طیاروں اور ایف-16 جہازوں پر لگایا جائے گا۔ اس وقت دنیا میں صرف 9 ممالک ایسے ہیں جو ایسے میزائل بنا سکتے ہیں۔ ہمارا لڑاکا طیاروں پر استعمال ہونے والے فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے بعد اب فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل بھی مقامی طور پرتیار ہوں گے،” صدر نے مزید کہا۔

مئی 2017ء میں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلہ (IDEF) میں متعارف کروائے جانے کے بعد دونوں میزائل زمین سے بلاسٹک لانچ کے مراحل سے گزرے۔ اس جانچ نے راکٹوں کی انجن کارکردگی جانچی، بغیر گائیڈنس اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے۔ یہ ٹیسٹ بحیرۂ اسود کے کنارے واقع صوبہ سنوپ میں کامیابی سے مکمل ہوا۔

تبصرے
Loading...