سرنگ میں طویل ترین پرواز کا ریکارڈ ترکی میں ٹوٹ گیا

0 1,228

اطالوی پائلٹ داریو کوستا نے آسمان کی بلندیوں پر نہیں بلکہ سرنگوں کی گہرائیوں میں اپنے کمالات دکھائے ہیں۔ انہوں نے استنبول کی شمالی مارمرہ ہائی وے میں دو سرنگوں کے اندر پرواز کرتے ہوئے کسی بھی ہوائی جہاز کا سرنگ کے اندر طویل ترین پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ان کا خصوصی طیارہ ہائی وے کی سرنگوں ٹی 1 اور ٹی 2 میں 43.44 سیکنڈز تک محوِ پرواز رہا۔ اس دوران جہاز زمین سے صرف ایک میٹر بلند تھا اور پروں کے دونوں جانب محض 4 میٹرز کا فاصلہ تھا۔ انہوں نے کُل 1,610 میٹرز کا فاصلہ طے کیا جبکہ اوسط رفتار 245 کلومیٹرز فی گھنٹہ رہی۔

اس ریکارڈ توڑ کوشش کے دوران سب سے مشکل مرحلہ دونوں سرنگوں کے درمیان واقع کھلے علاقے کا تھا، جہاں عموماً بہت تیز ہوا چلتی ہے، لیکن کوستا نے بھرپور مہارت سے اس مرحلےکو عبور کیا اور بعد میں دوسری سرنگ سے گزرنے کے بعد ہوا میں چکر کاٹ کر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: