میکرواکنامک، اسٹکچرل پالیسیز نئی معاشی اصلاحات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، صدر ایردوان

0 1,465

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا نیا معاشی اصلاحاتی پیکج ترکی کی معیشت کے مستقبل کی تشکیل کرے گا اور پیداوار، سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات کی بنیاد پر ترقی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

صدر ایردوان نے استنبول میں پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "معاشی اور اسٹکچرل پالیسیاں ترکی کی نئی معاشی اصلاحات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔”

صدر نے واضع کیا کہ خطرات سے بچنے کے لئے مضبوط عوامی فنانس پہلا حفاظتی بند ہے، جس میں مالی نظم و ضبط کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا، "ہم نے ایسی معیشت کے قیام کا عزم کیا ہے جس میں درآمدی زر کا استعمال کم ہو اور اس سے قیمت میں اضافے والی پیداوار کے ساتھ برآمدات میں نئے ریکارڈ قائم ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ایک حصے کے طور پر ملک عوامی خزانہ، افراط زر، مالیاتی شعبے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور روزگار کے شعبوں پر توجہ دے رہا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: