تزئین و آرائش کے بعد ‘کیز کولیسی’ سیاحت کے لیے کھلنے لگا ہے
ترک صدارت سیاحت کے مطابق آبنائے استنبول میں موجود "کیز کولیسی” کی بحالی کا کام تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے اور اس تاریخی ٹاور کو اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ "گنبد کو کاربن ریشوں سے مضبوط کیا گیا ہے، چھت اونچی اونچی کی گئی ہے اور قلعہ بندی کی دیواریں بھی اونچی کی گئی ہیں۔”
منصوبے کے مطابق ستمبر 2021ء میں شروع ہونے والا بحالی کا کام مارچ کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔
کیز کولیسی، جسے Leander’s Tower بھی کہا جاتا ہے، باسفورس کے وسط میں واقع اسکودار ضلع کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ایک ٹاور ہے۔
ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے بحالی شروع ہونے پر کہا تھا کہ "ٹاور اپنی نوعیت میں سے یکتا ہے،” ۔ بحالی سے قبل ٹاور کو ریستوران کے طور پر استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ "اب معاہدہ منسوخ ہو گیا ہے۔ بحالی کے بعد ٹاور ایک ریستوان نہیں بلکہ ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو جائے گا۔”
گلاٹا ٹاور کی طرح، یہ ٹاور بھی ایک ریستوراں کے طرح چلایا جاتا تھا۔ لیکن جب سے گلاٹا ٹاور کو سیاحتی مقام میں بدل کر عوام کے لیے کھولا گیا ہے اس پر روزانہ آنے والوں کی تعداد توپ کاپی محل میں آنے والوں کی تعداد کے قریب گئی ہے۔
وزیر نے اشارہ کیا تھا کہ مقامی اور بین الاقوامی سیاح "کیز کولیسی” کو دیکھنے کے لیے بھاری تعداد میں آئیں گے۔
Kötü günlerin geçtiğini gördüm.
Her şeyin geçeceğini öğrendim.
Yapamam dediklerimi yaptım.
Atlatamayacağımı sandıklarımı atlattım.
Bittiğini zannettiğimde yeniden başladım.Hiçbir şey gözünüzü korkutmasın, hayat bitti dediğimiz yerden yeniden başlar..
Kız Kuleli günaydın 🌸💫 pic.twitter.com/qkGQjgmXjw
— Ecem 🔱 (@ecemce1991) June 8, 2021