ملائیشیا کے معمر وزیر اعظم مہاتیر محمد کا استعفیٰ کا اعلان، پارٹی چئیرمین انور ابراہیم نئے امیدوار

0 3,675

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کامستعفی ہونے کا اعلان ۔عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا، وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی، جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔

تاہم کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا۔یاد رہے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی ۔

تبصرے
Loading...