ملائشین ملکہ عزیزہ محمود اسکندر بھی ترک تاریخی ڈراموں کی شوقین
ملائشیا کی سپریم خاتون، عزیزہ محمود اسکندر نے سوموار کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ترک تاریخی ڈراموں پر بات کی اور فالورز سے اس پر گپ شپ کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ دریلش ارطغرل سے بہت زیادہ محظوظ ہوئی ہیں اور اس کے پانچوں سیزن دیکھ چکی ہیں۔
5 seasons of Dirilis, n could t get enuf of it … i now watching Kurulus Osman …. sy syorkan semua org tonton my fave Turkish drama! its all about ISLAM …
— عزيزه محمود إسکندر (@cheminahsayang) November 25, 2019
ملکہ نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ کورولش عثمان دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے ہر ایک کو اپنے اس پسندیدہ ترکی ڈرامہ دیکھنے کی تجویز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ سلسلہ "صرف اسلام کے بارے میں ہے”۔
ان کی ٹویٹ پر ترکش ٹی وی سیریز کے دیگر شائقین کے بہت سارے تبصرےکئے اور ملکہ کو "پائے تخت عبدالحمید” دیکھنے کی بھی تجویز دی۔