بارہ سالہ حجاب اوڑھے لڑکی پر شرپسند کا قینچی سے حملہ

0 1,504

کینیڈا: 12سالہ مسلمان لڑکی پر ایک شر پسند شخص کا کینچی سے حملہ، دو دفعہ حجاب پھاڑنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو میں ایک شر پسند شخص نے مسلمان لڑکی پر دو بار حملہ کیا۔ جس وقت وہ سکول جا رہی تھی۔ جس سے طالبہ خوفزدہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ سکول جا رہی تھی تب ایک آدمی قینچی لیکر اس پر حملہ آور ہوا اور اس نے حجاب کو دو بار کاٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور 20سالہ شخص بتایا گیا ہے جس کا قد 6فٹ ہو سکتا ہے۔ پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس اہلکار جیفر سدہ مو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلفاء نعمان نے حملہ آور کو ڈرانے کے لئے چیخنا شروع کر دیا اور اپنے چھوٹے بھائی کو کھینچتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئی۔ اس کے بعد لڑکی نے اپنے حجاب پر12انچ کا کٹ کا نشان پایا۔

متاثرہ لڑکی عموماً اپنے اور دیگر طلباء کے ساتھ گروپ کی شکل میں سکول جاتی ہے لیکن چوراہے پر جا کر الگ ہو گئی تھی۔ اس وقت شر پسند شخص 10منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ مسکراتا ہوا آیا اور اس پر حملہ آور ہوا۔

کینڈین وزیراعظم نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ حملہ تھا جو ہماری سوسائٹی کے اصولوں کے خلاف ہے ۔

اس واقع پر ٹورنٹو ڈسٹرکٹ سکول بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے سی بی سی (CBC)کو بتایا کہ ہم پولیس کے ساتھ واقع پر مل کر کام کر رہے ہیں اور نعمان اور اسکی خاندان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور نعمان اور اسکی خاندان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ د

نیا کے دیگر ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی ’’اسلام فوبیا‘‘ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ ملک میں اسلام فوبیا حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور مساجد میں کئی حملے کیے گئے ہیں۔ جنوری 2017ء میں ایک مسجد پر مسلح شخص نے حملہ کر کے نماز پڑھتے ہوئے 6 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

تبصرے
Loading...