کعبہ کے اندر ایک شخص نے خود کشی کر لی [وڈیو]
ایک شخص نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر بیت اللہ سے چند گزر کے فاصلے پر طواف کرنے والوں کے درمیان گرا اور موقع پر جاں بحق ہو گا۔
یہ واقعہ جمعہ کی بعد ہوا اور مسجد کے اندر دوسرے فرد نے موبائل سے محفوظ کر لیا جب باقی تمام مسلمان طواف میں مصروف تھے۔ وڈیو میں سیکیورٹی لائن سے اوپر چھلانگ لگا کر اس شخص کو بیت اللہ کی حدود میں گرتے ہوئے واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
WARNING: DISTURBING FOOTAGE
Man commits suicide inside the Grand Mosque of Mecca housing the Kaaba, Islam's holiest site, by jumping from the third floor pic.twitter.com/wzIdJ8jdL3— DAILY SABAH (@DailySabah) June 9, 2018
سعودی عرب کے کئی اخبارات اور آن لائن نیوز ایجسیز نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والا شخص 26 سالہ فرانسیسی شہری تھا جس نے اسی سال اسلام قبول کیا تھا۔ جس اسلام میں خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی اتھارٹی تحقیقات کر رہی ہے کہ مرنے والے کی خود کشی کا مقصد کیا تھا اور اس نے اس مقصد کے لیے بیت اللہ کی سیکیورٹی حد کو کیوں عبور کیا۔
اس سے قبل فروری 2017ء میں ایک شخص نے خود کو مارنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے خود پر گیسولین پھینک کر جلانے سے روک لیا گیا۔