عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے استنبول کا نیا عظیم ہسپتال جزوی طور پر کھول دیا گیا

0 173

COVID-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے سوموار کو استنبول میں ایک نئے ہسپتال کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

باشاق شہر سٹی ہسپتال استنبول میں ایک عظیم الشان ہیلتھ کیئر کمپلیکس ہے، جو شہر کے یورپی علاقے میں واقع ہے۔ یہ ترکی کے سٹی ہاسہٹلز کے سلسلے کا حصہ ہے جو ترکی کا پیش کیا گیا ایک خیال ہے کہ مختلف ہسپتالوں کو ملا کر ایک صحت مرکز بنایا جائے۔ یہ مرکز COVID-19 کے مریضوں کو داخل کرے گا۔ یہ تو واضح نہیں کہ ہسپتال کا کتنا حصہ کھولا گیا ہے لیکن 10 لاکھ مربع میٹر کے علاقے پر موجود یہ ہسپتال 2,682 مریضوں کی گنجائش رکھتا ہے۔

مکمل ہو جانے پر یہ ایک جنرل ہسپتال، ایک امراضِ قلب کا ہسپتال، ایک آرتھوپیڈکس اور نیورولوجی ہسپتال، ایک چلڈرنز ہسپتال، ایک میٹرنٹی ہسپتال، ایک اونکولوجی ہسپتال، ایک نفسیاتی ہسپتال اور ایک فزیکل میڈیسن اور بحالی ہسپتال رکھے گا۔

وباء کے دنیا بھر میں پھیلنے پر ترکی نے ملک کے ہر ہسپتال کو بڑھتے ہوئے مریضوں کے لیے تیار کیا۔ سٹی ہسپتال مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنے کے لیے صفِ اول میں ہیں۔ وزارت صحت نے استنبول کے یورپی اور ایشیائی علاقوں میں دو فیلڈ ہسپتال بھی تعمیر کرنا شروع کیے۔ ہسپتالوں میں کل 2 ہزار بستروں کی گنجائش ہوگی۔ مارچ میں انتظامیہ نے شہر کے ضلع اوق میدانی میں ایک نئے ہسپتال کا افتتاح کیا کہ جس میں 600 سے زیادہ بستر اور 99 جدید انتہائی نگہداشت کے یونٹ تھے۔

سٹی ہاسپٹلز پروجیکٹ حکومت کی جانب سے بستروں کی گنجائش بڑھانے اور ڈاکٹروں کی قلت پوری کرنے کے عزم کا حصہ ہیں۔ یہ زیادہ تر شہری علاقوں میں واقع ہیں اور سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے کام کرتے ہیں۔ ترکی میں اب تک 10 ایسے سٹی ہسپتال بنائے جا چکے ہیں، جن پر کل 5 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...