ترکی میں میلاد، یوم ولادت حضرت محمد ﷺ عقیدت سے منایا گیا
بدھ کے روز ترکی میں میلاد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا-
پورے ملک میں مسلمان مسجد میں پہنچے جہاں اسلام سے اپنے تعلق کو مضبوظ کرتے ہوئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیں پڑھی گئیں- ایسے مذہبی پروگرامات پورے ملک میں دیکھنے میں آئے-
اس شب تمام مسلمان نوافل پڑھتے ہیں اور مسجدوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں- اس کے علاوہ وہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی مدع سرائی کرتے ہیں-
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے میلاد نبوی کے حوالے سے قوم کے نام خصوصی پیغام بھیجا اور مبارکباد دی-
ساری اسلامی دنیا میں 12 ربیع الاول کا دن یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منایا جاتا ہے- یہ دن مختلف ملکوں میں قمری کیلنڈر کے فرق کی وجہ سے مختلف دنوں میں آتا ہے-
اس دن پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت کے کچھ علاقوں میں عام تعطیل بھی کی جاتی ہے-