‏19 مئی قوم کے لیے فخر کا دن ہے، صدر ایردوان

0 151

‏19 مئی کو اتاترک کی یاد میں نوجوانوں اور کھیلوں کے قومی دن پر بذریعہ وڈیو کانفرنس نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "19 مئی ہماری جنگِ آزادی کے آغاز کا دن ہی نہیں، بلکہ جمہوریہ ترکی کے اعلان کا دن بھی ہے اور ہماری آزادی کا بھی۔ یہ اتفاق نہیں ہے کہ اتنی اہمیت کے حامل دن کو نوجوانوں کے نام کیا گیا۔ 19 مئی ہماری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے کہ جس کی تاریخ شاندار فتوحات اور کارناموں سے بھری پڑی ہے جو نوجوانوں کو تحریک دیتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے 19 مئی کو اتاترک کی یاد میں نوجوانوں اور کھیلوں کے دن پر بذریعہ وڈیو کانفرنس نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر، وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہی سہی، نوجوانوں سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے ترکستان سے شام، اراکان، بوسنیا و ہرزیگووینا سے وسطِ ایشیا اور افریقہ تک دنیا بھر میں رہنے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ترک نوجوانوں کو بھی مبارک باد پیش کی، جو ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

جمہوریہ کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اور جنگِ آزادی کے تمام ہیروز کو یاد کرتے ہوئے ایردوان نے شہداء کی مغفرت کی دعا کی اور ساتھ ہی ملک کے شہریوں کو شبِ قدر کی مبارک باد بھی دی۔

"19 مئی غلامی کے خلاف آزادی کی جانب پہلا قدم ہے”

وباء کی وجہ سے پابندیوں کے باوجود نوجوانوں میں 19 مئی کے جذبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ "19 مئی ہماری قوم کے عزم و آزادی کے لیے جذبے کو ظاہر کرتا ہے، اور اس قوم کا حصہ بننے پر ہمیں فخر ہے۔ 19 مئی غلامی سے آزادی کی جانب پہلا قدم ہے اور ناامیدی کے خلاف امید اور بہادری کا دن بھی۔ 19 مئی گر کر دوبارہ اٹھنے کے قومی عزم کا نمائندہ ہے، جو چناق قلعہ سے شروع ہوتا ہے اور پہلی جنگ عظیم میں تمام تر مشکلات اور تنگ دستی کے باوجود کبھی ہتھیار نہ ڈالنا سے ظاہر ہوتا ہے۔ 19 مئی ہماری جنگِ آزادی کے آغاز کا دن ہی نہیں، بلکہ جمہوریہ ترکی کے اعلان کا دن بھی ہے اور ہماری آزادی کا بھی۔ یہ اتفاق نہیں ہے کہ اتنی اہمیت کے حامل دن کو نوجوانوں کے نام کیا گیا۔ 19 مئی ہماری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے کہ جس کی تاریخ شاندار فتوحات اور کارناموں سے بھری پڑی ہے جو نوجوانوں کو تحریک دیتے ہیں۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے ترکی کے نوجوان تعلیم، سلامتی، سیاست و تجارت سمیت اب ہر شعبۂ زندگی میں اپنا حصہ ڈال کر ملک کے لیے راہیں ہموار کر رہے ہیں، صدر ایردوان نے زور دیا کہ نوجوان مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہی اولین محاذوں پر نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لیے کوششوں اور بہتر جمہوریت کے قیام کے لیے بھی پیش پیش ہیں۔

تبصرے
Loading...