دیلیرس ارطغرل بنانے والے پروڈیوسر کی نئی سیریز "محمتچک کوت العمارہ”

0 3,127

معروف ٹی وی سیریز دیلیرس ارطغرل کے پروڈیوسر اور سکرین رائیٹر محمد بوزدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی ٹی وی سیریر "محمتچک کوت العمارہ” (کوت العمارہ کے سپاہی) لا رہے ہیں۔ اس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور جنوری میں اس کا آغاز کی جائے گا۔

قونیا آمد کے موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا یہ سیریز سلطنت عثمانیہ کی برطانوی فوج پر فتح کی یاد تازہ کرے گی۔

دریائے دجلہ کے کنارے واقعہ قصبہ کوت العمارہ میں جنگ عظیم اول کا ایک اہم معرکہ ہوا تھا جس میں سلطنت برطانیہ کو سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی ۔ معرکے میں برطانوی افواج کے 23 ہزار سپاہی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار قیدی بنا لیے گئے۔ دوسری جانب عثمانی افواج کے 10 ہزار فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ "ہم اس پروجیکٹ کو سامنے لانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محمدتچک کوت العمارہ ماہ جنوری میں ٹی آر ٹی پر ہو گی۔ ہم نے ایک عظیم پروڈکشن کی ہے اور امید کرتے ہیں ہم اسے اتنے لوگ پسند کریں گے جتنوں نے پہلے ہمیں پسند نہیں کیا”۔

انہوں نے بتایا کہ دیلیرس ارطغرل کی مدد سے انہوں نے خلافت عثمانیہ کی بنیاد بارے بتایا تھا۔ اب وہ نئی تاریخ پر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیریز نہ صرف ہماری ملت بلکہ ہمارے سپاہیوں میں بھی نئی روح بھر دیں گی۔ہم محض ٹی وی شو اور سیریز ہی پیدا نہیں کر رہے بلکہ ایک انڈسٹری پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو اداکار ان سیریز میں حصہ لیتے ہیں انہیں کمان و تیر اندازی اور گھٹر سواری سکھائی جاتی ہے

پرڈویوسر نےکہا کہ ہم نے تعلیم یافتہ اداکار لینے کی کوشش کی ہے جن کے اندر سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہو۔ وہ صبح 8 بجے اٹھتے ہیں اور شب تک کام کرتے رہتے ہیں کیونکہ وہ ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جو حقیقت لگے۔

تبصرے
Loading...