ترک وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، پاک-ترک-آذربائیجان سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو 13 جنوری بروز بدھ دو روزہ دورۂ پاکستان پر پہنچیں گے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے میں پاک-ترک باہمی تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی و عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
دو روزہ دورے میں ساتویں ترکی-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جبکہ ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس بھی ہوگا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو کراچی میں ترکی کے نئے قونصل خانے کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔