تعاون نہ کرنے کی صورت محمود عباس کی جگہ محمد دحان کو لائیں گے، سعودی ولی عہد کی فلسطینی صدر کو دھمکی
مڈل ایسٹ آئی کے فلسطینی نمائندہ کے مطابق محمود عباس نے صاف الفاظ میں سعودی ولی عہد کو بتایا کہ اگر امریکا 1967ء کی سرحدات کے مطابق اسرائیلی فلسطینی تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی امن منصوبہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے جس میں مشرقی یروشلم فلسطینی ریاست کا صدر مقام ہو گا تو ہم اسکے ساتھ آنے کو تیار ہیں لیکن اگر امریکا ہمیں اسرائیلی طرز پر تیار کردہ کسی امن منصوبے میں گھسیٹنا چاہتا ہے تو ہم اسکا ساتھ نہیں دیں گے۔
