ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کا نمازہ جنازہ، صدر ایردوان کی شرکت

0 2,817

جمعرات کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے 11 فوجیوں کے تین الگ الگ جنازوں میں سے پہلے کو جمعہ کے روز مشرقی صوبے ایلازع اور انقرہ میں منعقد کیا گیا۔

اعلی فوجی عہدیداروں اور فوجیوں کے اہل خانہ نے اس تقریب میں شرکت کی جہاں پرچموں میں لپٹے تابوتوں کو ایک فوجی طیارے میں لے جایا گیا۔

جمعہ کے روز لاشوں کو نماز جنازہ اور تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے سے قبل دارالحکومت انقرہ میں فوجیوں کے لئے ایک "ریاستی تقریب” رکھی گئی جس میں صدر ایردوان سمیت اعلیٰ حکومتی اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

مشرقی صوبے بٹلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ایک لیفٹنٹ جنرل سمیت10 فوجی شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ حکام نے اعلان کیا تھا کہ ان کا کوگر فوجی ہیلی کاپٹر سے رابطہ ختم ہوگیا ہے جو بنگول سے بتلیس کے لئے قربیاً آدھے گھنٹے کے بعد روانہ کیا گیا تھا۔

فوجی جنازہ ایلازع میں آٹھویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ کے لئے ادا کیا گیا۔ جن میں لیفٹنینٹ جنرل عثمان ایرباش، ٹیکنیکل سارجنٹ ناظمی یلماز، کرنل شینترک آیدنیر، لیفٹینٹ صالح سراولو، چیف ماسٹر سارجنٹ محمت دیمیر، ماسٹر سارجنٹ عمر عمعولو، لیفٹیننٹ کپیٹن طیفون کوریس، گوکحان اویسال، سٹاف سارجنٹ شکرو کارادیرک اور خصوصی سارجنٹ تولگا دیمیرجی اور حقان گل شامل تھے۔

اس خدمت میں قومی دفاع کے وزیر حلوصی آکار، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یار گلر، نائب وزیر داخلہ اسماعیل اطاکلی ، مقامی عہدیداران، کمانڈر اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آخری رسومات کے بعد، فوجیوں کی لاشوں کو سرکاری تقریب کے لئے دارالحکومت انقرہ بھیج دیا گیا، جس میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: