ملّی اور روحانی اقدار کے ساتھ گندھی اور تہذیبی شعور رکھنے والی نسل تیار کریں گے، صدر ایردوان
آق پارٹی کی خواتین شاخوں کی متعدد کانگریسوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: مغربی دنیا اپنے بنیادی مرکز سے اس وقت سے لرز رہی ہے جب سے اس نے خاندانی ادارے کو توڑا ہے۔ بہت سارے معاشرتی مسائل جیسے کہ شراب اور منشیات کی لت اور عداوت خاندانی تصور کے خاتمے کے بعد ابھر کر سامنے آتے ہیں۔
صدر جمہوریہ ترکی اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے آدیامان، ایدرنے، ایرزورم، ازمیر، کیرشہر، مرسین اور عثمانیے میں ویڈیو پارٹی کانفرنس کے ذریعے آق پارٹی کی 6 ویں عام صوبائی کانگریس کی خواتین شاخوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا اپنے مرکز سے اس لیے ہل رہی ہے کیونکہ اس نے خاندانی ادارے کو توڑ دیا ہے۔ صدر نے کہا، بہت سارے معاشرتی مسائل جیسے شراب اور منشیات کی عادت اور تخریب کاری خاندان کے تصور کو توڑنے کے بعد سامنے آتے ہیں۔ ہم اپنے مضبوط خاندانی ڈھانچے کی بدولت مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں اور جوانوں کو ذمہ دار بنائیں گے اور آنے والے دور کو گہری نظر سے دیکھنے والی، ملّی اور معنوی اقدار کے ساتھ گندھی اور تہذیبی شعور رکھنے والی نسل تیار کریں گے