سال 2022ء میں کم از کم تنخواہ 4,250 ترک لیرا ہوگی
سال 2022ء میں کم از کم تنخواہ پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ 2022ء میں کم از کم تنخواہ 4,250 ترک لیرا ہوگی۔ ملازم کی ازدواجی حیثیت اور بچوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ تنخزاہ مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے کم از کم تنخواہ کے حوالے سے ایوانِ صدر آجر اور ملازمین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔
"ہم نے اپنے ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پسنے سے بچانے کے لیے اپنا عزم و حوصلہ ظاہر کیا ہے”
صدر ایردوان نے کہا کہ "2022ء میں کم از کم ماہانہ تنخواہ 4,250 ترک لیرا ہوگی۔ ملازم کی ازدواجی حیثیت اور بچوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ تنخزاہ مزید بڑھ بھی سکتی ہے۔ کم از کم تنخواہ میں اضافہ تقریباً 50 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 50 سالوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ دعا ہے کہ یہ ہمارے ملازمین، آجرین اور ملک کے لیے مبارک ثابت ہو! اس اضافے کے ساتھ، جو ظاہر کرتا ہے کہ ترکی اپنے آئین کے تحت ایک جمہوری اور قانون کی حکمرانی رکھنے والی ریاست ہے، میرا ماننا ہے کہ ہمیں اپنے ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پسنے سے بچانے کے لیے اپنا عزم و حوصلہ ظاہر کیا ہے۔ یقیناً ہمارے ملازمین اس مشکل دور میں اس سے کہیں زیادہ کے مستحق ہیں۔”
صدر نے مزید کہا کہ "ہم ترکی کی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع، پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے نمو کی رفتار بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔ میرا ماننا ہے کہ آئندہ دنوں میں اٹھائے جانے والے نئے اقدامات کے ساتھ ہم استحکام اور اعتماد کا ماحول مضبوط کرنے کی جانب زبردست پیش رفت کریں گے۔”