ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹ بالر موڈرِچ تعطیلات کے لیے ترکی کے شہر بودرم میں

0 125

کروشیا سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرِچ کو جنوب مشرقی ترکی کے سیاحتی قصبے بودرم میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تعطیلات مناتے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر نے ایک مقامی ہوٹل کی تین حویلیاں کرائے پر لے رکھی ہیں۔

موڈرِچ، جنہوں نے 2019ء میں گولڈن بال ایوارڈ جیتا تھا، اپنی آمد کا اعلان کیے بغیر خاموشی سے ترکی آئے ہیں، لیکن بودرم میں اپنی طرح چھٹیاں منانے والے فٹ بال پرستاروں سے چھپ نہیں پائے۔

اہل خانہ کے علاوہ مورڈچ کے ساتھ کروشیا کے سابق کپتان داریو سرنا اور کروشیا ہی سے تعلق رکھنے والے ریال میڈرڈ کے ساتھی کھلاڑی میٹیو کوواچچ بھی تصویروں میں دیکھے گئے ہیں۔

گزشتہ موسمِ گرما میں ورلڈ کپ 2018ء میں کروشیا کے کپتان موڈرچ نے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔ لیکن اس کے بعد ریال میڈرڈ کی جانب سے انہوں نے ایک مایوس کن سیزن کھیلا ہے۔

بہرحال، بحیرۂ ایجیئن کے ساحل پر واقع بودرم کا قصبہ اپنے خوبصورت ساحلی مناظر، پرسکون زندگی اور شفاف سمندری پانی کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ معروف شخصیات یہاں کی شہری زندگی کی سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قدرتی حسن اور پر سکون زندگی کو سراہتے ہیں۔

تبصرے
Loading...