قرآن مجید کے ایغوز زبان میں مترجم اور عالم دین صالح کاشغری چینی جیل میں انتقال کر گئے

0 1,933

مشرقی ترکستان کے معروف عالم دین، ایغور زبان میں قران کے مترجم ، محمد صالح کاشغری 82 سال کی عمر میں چینی قید کے دوران انتقال کر گئے ہیں

علامہ محمد صالح 1939ء میں کاشغر شہر کے نواح میں واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے حفظ قران اور ابتدائی دینی علم کاشغر سے حاصل کیا۔

وہ جامعہ الاظہر قاہرہ کے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں نے عربی ، چینی اور شرکی ترکستان میں بولی جانے والی ایغوری ترکی میں متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ انہوں نے قران پاک کا رواں ایغوری زبان میں ترجمہ بھی کیا۔ جو بہت مقبول ہوا۔

چین اور مشرقی ترکستان میں دینی تعلیمات کے فروغ اور مسلمانوں کی شناخت کے حوالے سے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

ترکستان کے مسلمانوں کے خلاف چینی حکومت کے کریک ڈوان کے دوران ان کو بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز چینی حکام نے ان کی جیل میں وفات کا اعلان کر دیا۔ لیکن چینی حکومت نے ان کے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کرنے، ان کی نماز جنازہ اور اسلامی طریقے سے تدفین کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تبصرے
Loading...