استنبول بلدیہ کی طرف سے مریضور کی عیادت اور اخلاقی شفاء یابی کے تحفے
استنبول بلدیہ منفرد سرگرمیوں کو رواج دینے میں مقبول ہے اور یہ سلسلہ تب سے چل رہا ہے جب پہلی بار ترک صدر رجب طیب ایردوان استنبول کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ گزشتہ ماہ نماز فجر باجماعت پڑھنے والوں میں بائی سائیکل تقسیم کرنے کی روایت خاصی مقبول ہوئی اور کئی تجار اور مخیر حضرات نے بھی اس سلسلے کو اپنے علاقوں میں جاری رکھا ہوا ہے۔ اس خوبصورت روایت کو پاکستان کی رفاعی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں بھی لانچ کیا تھا۔
اس سلسلے کی تازہ سرگرمی میں بلدیہ کی طرف سے مریضوں کی عیادت اور اخلاقی شفاء یابی کے تحفے دئیے گئے۔ باقرکوئے ہسپتال، علی رضا میڈیکل سنٹر اور استنبول کے طبی اداروں میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔