مسلم ممالک بے حسی توڑیں، روہینگیا مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، چاوش اوّلو

0 158

روہینگیا مسلمان ریاستی جبر اور ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ ایسی صورت حال ہے جو ایک مستقل حل چاہتی ہے، یہ بات ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوّلو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی-

مالدیپی ہم منصب محمد عاصم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاوش اوّلو نے کہا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز بڑی تعداد میں قتل عام کر رہی ہیں-

گزشتہ سوموار یورپین روہینگیا کونسل کے ترجمان انیتا سچوگ نے ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ لہر میں ارکانی ریاست کے اندر دو ہزار سے تتین ہزار مسلمان مارے جا چکے ہیں-

جاوش اوّلو نے کہا کہ ماضی میں روہینگیا میں خطرناک حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن وہ ریاست کی طرف سے ہی جاتی رہی ہیں- ہمارے بھائی اور بہن ریاستی جبر اور ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں اور بے دخل کر دئیے جاتے ہیں-

انہوں نے مسئلہ کے حل کے لیے مقامی ممالک کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ اس سے قبل بھی انڈونیشیا اور ملائشیا روہینگیا مسلمانوں کی مدد کرتے رہے ہیں-

ترک وزیر خارجہ نے عالمی برداری اور مسلم ممالک بے حسی کو توڑیں اور اس غیر انسانی سلوک پر کردار ادا کریں-

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے تمام مسلمان ممالک کو آواز دیتے ہیں- ہمیں اس معاملے پر خاموشی نہیں کرنا چاہیے- آؤ اپنی حساسیت کا اظہار کریں-

انہوں نے مسلمان ممالک سے کہا کہ آؤ مل کر میانمار کو ضروری وارننگ جاری کریں- انہوں نے اقوام متحدہ، مہاجرین ایجنسی اور تمام عالمی اداروں کو واقعات کا نوٹس لینے کی اپیل کی-

تبصرے
Loading...