ترکی میں مسلمان آج شبِ برات منائیں گے

0 298

ترکی بھر کے مسلمان آج شبِ برات منائیں گے، جسے مغفرت اور نجات کی رات سمجھا جاتا ہے۔

شبِ برات اسلامی ہجری تقویم کے مہینے شعبان کی 15 ویں رات کو کہا جاتا ہے۔

ترکی کے ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی امور کے سربراہ علی ارباش نے اس موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کروناوائرس کی عالمگیر وباء کے خاتمے کے لیے تمام انسانیت کی خاطر دعا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "حکام نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، آئیے اُن کی پیروی کریں اور پوری اُمید، خلوص اور عزم کے ساتھ اِس مرض کے حلاف جدوجہد کو جاری رکھیں۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ شبِ برات کو اسلامی روایات میں اہم مقام حاصل ہے، ارباش نے کہا کہ اس مقدس شب میں سب "پورے خلوص اور یقین کے ساتھ اپنے گناہوں سے توبہ کریں، جانے انجانے میں ہونے والی غلطیوں پر پشیمانی اختیار کریں۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اجتماعی دعا میں ضرور شامل ہوں جو سرکاری ٹیلی وژن چینل TRT-1 اور دیانت ٹیلی وژن پر منگل کی شب نمازِ عشاء کے بعد نشر ہوگی۔ اور اُن کے لیے دعا کریں جو کروناوائرس کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان خطرےمیں ڈال کر صفِ اول میں لڑ رہے ہیں، یعنی صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے۔

شب برات رمضان کی آمد قریب آنے کا اعلان بھی ہے کہ جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ مسلمان یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ شب برات میں سال بھر کی تقدیر لکھی جاتی ہے۔

تبصرے
Loading...