اسلامی ممالک کو اراکان کے مسئلے پر متحرک ہونا چاہیے، ایردوان کی او آئی سی سمٹ میں گفتگو

0 170

صدر نے روہینگیا مسلمانوں پر خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو فیصلہ کیا جائے اس کے آنے والی نسلوں پر دیرپا اور موثر اثرات نظر آنے چاہیں۔ ترک زبان میں مقولہ ہے کہ الفاظ اڑتے ہیں اور تحریر یہیں رہ جاتی ہں۔ میں امید کرتا ہوں کہ جو یہاں فیصلے کیے جائیں ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کے روز آستانہ میں مسلم ممالک کے سربراہان سے او آو آئی سمٹ میں خطاب کیا اور زور دیا کہ وہ "تمام ممکنہ اقدامات” اٹھاتے ہوئے "میانمار میں روہینگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم” کو روکیں-

انہوں نے کہا ہم بنگلہ دیش اور میانمار کی حکومتوں کے ساتھ مل کر انسانی بحران کو روکنا چاہتے ہیں اور ترکی نے بنگلہ دیش کو امداد کی پیش کش کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ قبول کر لیں گے-

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ عالمی تنظیموں اور بالخصوص ہمیں ایسی کوششیں کرنا ہوں گی جس سے اس ظلم کا خاتمہ ہو-

تبصرے
Loading...