استنبول میں ہوں تو یہ قدرتی باغات ضرور دیکھیں

0 627

استنبول میں ایک پرلطف سیر کے لیے کئی ایسے مقامات ہیں کہ جہاں بچے بھی کھیل کود میں خوب حصہ لے سکتے ہیں۔ جیسا کہ


یلدِیز پارک

یلدِیز پارک شہر کا سب سے بڑا باغ ہے جو بیشکتاش اور اورتاکوئے کے درمیان واقع ہے۔


یہ 25 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور شہر کے بالکل وسط میں واقع ہے۔ حال ہی میں اس باغ کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے جس سے یہ یورپ کا سب سے خوبصورت سٹی پارک بن گیا ہے۔


اس کی ندیوں اور نالوں پر بنے لکڑی کے پل بچوں کے دوڑنے کے لیے بہترین ہیں اور ساتھ ہی جھولے بھی ہیں، جو مکمل محفوظ ہیں اور اتنے اونچے بھی کہ بچے ان پر باآسانی چڑھ سکیں۔


احالامور قصریٰ

بیشکتاش سے ذرا اوپر، یلدِز سے قریب ہی یہ استنبول کا چھپا نگینہ ہے۔


ایک اور قدیم محل، اس کے باغ میں کھیل کا کوئی میدان نہیں لیکن یہ موروں، بطخوں اور خرگوشوں کا آزادانہ مسکن ہونے کی وجہ سے معروف ہے۔


یہ باغ بہت نفاست سے ترتیب دیا گیا ہے، اس لیے یہاں کھانے پینے کی چیزیں لانے کی اجازت نہیں (سوائے اس کے کہ اپنے یا بچوں کے لیے چھوٹے موٹے سینڈوچز ہوں)۔ اس کے علاوہ بچوں کی جانب سے یہاں کے جانوروں کا تعاقب کرنے کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔


امیرگان پارک

امیرگان ایک اور بڑا باغ ہے، جو باسفورس کے ساتھ ساتھ واقع ہے اور مندرجہ بالا دونوں باغوں سے زیادہ بڑا ہے۔


یہ باغ یہاں لگائے جانے والے اپنے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے معروف ہے اور موسمِ بہار میں رنگارنگ گلِ لالہ کی وجہ سے تو اسے لازمی دیکھنا چاہیے کہ جنہیں پورے باغ میں بڑی خوبی اور نفاست کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔


یہاں دوڑتی پھرتی گلہریاں اور مختلف کھیل کے میدان ہیں کہ جن میں بڑے بچوں کے چڑھنے کودنے کے لیے زبردست جنگل بھی شامل ہے۔


دولماباخچہ محل

دولماباخچہ محل کے باغات کی سیر مفت ہے۔ ان کی انتہائی خوبی سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔


یہ باغت بہت بڑے ہیں اور یہاں سمندر کنارے ایک کیفے بھی ہے جو کھانے پینے کی چیزیں اور مشروبات پیش کرتا ہے اور اتنے بہترین مناظر کے ساتھ کہ جو آپ کو استنبول میں کہیں نہیں ملیں گے۔


بچوں کو دوڑنے پھرنے اور خوبصورت باغوں کے مزے لینے کی پوری اجازت ہے اور گرمیوں کے مہینوں میں یہاں بہت خوبصورت پھول لگائے جاتے ہیں۔


اتاترک شجرستان

اتاترک شجرستان استنبول کے باخچہ کوئے علاقے کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے کہ جہاں آنے والے لوگ تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ علمِ نباتات کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔


فینرباخچہ پارک

استنبول کے قاضی کوئے ضلع میں واقع یہ باغ پکنک ٹیبل، سائیکلنگ/چہل قدمی کے راستے اور کھیل کے میدانوں جیسی سہولیات پیش کرتا ہے۔


گل خانہ پارک

امینونو میں واقع یہ باغ استنبول کے قدیم اور وسیع ترین پارکوں میں سے ایک ہے۔

تبصرے
Loading...