نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ترکی کے اسٹڈی ٹؤر پر

0 156

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (NSPP) کے 111 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) کا آٹھ رکنی وفد 25 سے 31 اکتوبر تک ترکی کے دورے پر ہے۔ ڈاکٹر میاں محمد جمیل آفاقی، چیف انسپکٹر NSPP، کی زیر قیادت یہ وفد وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جو مستقبلِ قریب میں سرکاری محکموں میں قائدانہ کردار ادا کريں گے۔

پاکستان کے سفیر برائے ترکی محمد سائرس سجاد قاضی نے انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں کورس کے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ترکی اور پاکستان کے بے مثال تعلقات اور سیاست، سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ان کی مسلسل نمو کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی مسائل پر یکساں رائے رکھتے ہیں اور ہمیشہ اہم قومی معاملات پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ گو کہ دو طرفہ تجارت کا حجم دونوں ملکوں کے زبردست سیاسی تعلقات جیسا نہیں، لیکن تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری صحت مند رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

اسٹڈی ٹؤر کے حصے کے طور پر پاکستانی وفد نے مختلف ترک محکموں اور اداروں کا دورہ کیا جن میں بلدیہ انقرہ، اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، وزارت امورِ خارجہ، وزارت قومی تعلیم، وزارت ماحولیات و شہرکاری، ساتھ ہی بالا اور آلتن داغ کی بلدیات بھی شامل تھیں تاکہ مقامی حکومت، تعمیرات، شہری ترقی، آبی وسائل کے انتظام، زراعت، صحت، نقل و حمل اور ترکی کی ترقیاتی انتظامیہ کے بارے میں جان سکیں۔

تبصرے
Loading...