جو قومیں اپنے مستقبل بارے منصوبہ بندی نہیں کرتیں ان کے نصیب میں دوسروں کے منصوبوں میں کردار ادا کرنا ہوتا ہے، ایردوان

0 754

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 11ویں ڈویلپمنٹ پلان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں یقین کرتا ہوں کہ وہ قومیں جو مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کرتیں وہ دوسروں کی منصوبوں کا حصہ بنتے ہیں۔ ہمارے خطے اور ساری دنیا میں ہونے والی پیش رفت ایسی مثالوں سے بھری ہوئی ہے”۔

پلاننگ کا مطلب ہے اچھا کام کرنا اور اچھے طریقے سے کرنا

اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہ گلوبلائزیشن کا عمل، جس تیزی اور کثیر جہتی انداز سے بڑھ رہی ہے وہ ملکوں کو نمو اور ترقی کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا، تاہم اس عمل کی وجہ سے کچھ خطرات اور رسک بھی موجود ہیں، وہ ممالک جو ان مواقع اور خطرات کو متوازن بناتے ہیں اور زیادہ وسائل پیدا کرتے ہیں وہ اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ اور جو قومیں اور ممالک اس ضمن میں ناکام ہوتی ہیں وہ زوال کی طرف جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ارجینٹ ایکشن پلان، 9واں اور 10واں ڈویلپمنٹ پلان، سرکاری منصوبے اور وژن 20123 ان کی منصوبہ بندی کے ساتھ ڈویلپمنٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہم اس قابل بنیں گے کہ بغیر انسان کے کام کرنے والا ٹینک بنائیں

ترک صدر نے بتایا کہ عفرین آپریشن میں استعمال ہونے والا تمام اسلحہ دیسی ساختہ ہے، انہوں نے بغیر انسان کے چلنے والے فضائی طیارے بنائے ہیں۔ ایردوان نے مزید کہا، "اس کے باوجود، ہمیں غیر انسانی ٹینک تیار کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ ہم بنائیں گے۔ ہم ایسی چیزوں سے ذہن سے نہیں نکالیں گے، کیونکہ، ہم ایک ایسا ملک بن رہے ہیں جو اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرے گا اور درحقیقت ہم کر رہے ہیں۔ اس شعبے پر سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اور ہم ایک اچھا مقام حاصل کریں گے۔ 2002 میں تقریبا 5.5 بلین ڈالر کے بجٹ کے ساتھ ہم نے دفاعی منصوبے بنائے جبکہ گزشتہ سال ہم 41 ارب ڈالر کے حجم تک ان منصوبوں کو لے گئے”۔

ہم آنے والے دور میں انسانی اور ترقیاتی امداد کو بڑھائیں گے

انہوں نے بتایا کہ ترکی اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرتا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی 16500 طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن کے مواقع فراہم کر رہا ہے جن میں زیادہ تعداد افریقہ، بلقان اور ترکچ ممالک کی ہے۔ ہم اس منظر نامے پر فخر کرتے ہیں جس سے ہمارا منافع اور بانٹ میں مظلوموں، دوستوں اور بھائیوں بہنوں کو حصہ دار بنانے کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم آنے والے دور میں انسانی اور ترقیاتی امداد کو بڑھائیں گے۔

تبصرے
Loading...