جو قومیں اپنی زبان محفوظ نہیں کر سکتیں، مٹ جاتی ہیں،ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں 'سالِ یونس ایمرے: سمعی اور بصری میڈیا میں ترک زبان کے مناسب استعمال کے لیے ایوارڈ تقریب' میں شرکت کی۔

0 1,313

‘سالِ یونس ایمرے: سمعی اور بصری میڈیا میں ترک زبان کے صحیح استعمال کے لیے ایوارڈ تقریب’ سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا: "جو قومیں اپنی زبانوں کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہتی ہیں، وہ بالآخر معدوم ہو جاتی ہیں، اور وہ اپنی شناخت کی تمام بنیادی اقدار کو کھو بیٹھتی ہیں جن میں ان کا ایمان بھی شامل ہوتا ہے۔ اس لیے ہم زبان کو ہمیشہ اولیت دیتے ہیں۔ اگر ہم ترکی، اپنی زبان کو بچانے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم بحیثیت قوم اعتماد کے ساتھ مستقبل کی طرف نہیں دیکھ سکتے”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں ‘سالِ یونس ایمرے: سمعی اور بصری میڈیا میں ترک زبان کے مناسب استعمال کے لیے ایوارڈ تقریب’ میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے قوموں کی بقا کے حوالے سے زبان، ادب اور ثقافت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: "جو قومیں اپنی زبانوں کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہتی ہیں، وہ بالآخر معدوم ہو جاتی ہیں، اور وہ اپنی شناخت کی تمام بنیادی اقدار کو کھو بیٹھتی ہیں جن میں ان کا ایمان بھی شامل ہوتا ہے۔ اس لیے ہم زبان کو ہمیشہ اولیت دیتے ہیں۔ اگر ہم ترکی، اپنی زبان کو بچانے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم بحیثیت قوم اعتماد کے ساتھ مستقبل کی طرف نہیں دیکھ سکتے۔ اس میں ہمارا میڈیا ایک ایسا بنیادی ذریعہ بن جاتا ہے جس کے ذریعے ہماری زبان کو نہ صرف محفوظ کیا جاتا ہے اور صحیح طریقے سے اگلی نسلوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ میڈیا ترکش زبان کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتا ہے اور میں اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔

ہم بجٹ کا سب سے بڑا حصہ تعلیم کیلئے نکال رہے ہیں، صدرایردوان

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: