ہمیں دفاعی انڈسٹری سے اطلاعات اور مصنوعی ذہانت تک ہر میدان میں نئی اپروچ کی ضرورت ہے، ایردوان

0 446

صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ ترکی کے آٹوموبائل مشترکہ وینچر گروپ کے پروموشنل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی آٹوموبائل منصوبوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے کہا: "یہ مسئلہ صرف آٹو موبائلز پیدا کرنے کا نہیں ہے، ہمارا بحران ٹیکنالوجی کے استعمال، اور پھر اس سے ایک نئی اور پروجوش ترقی پیدا کرنے کا ہے جو دنیا کے لیے ایک چیلنج بن سکے”۔

ریاست ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی

صدر ایردوان نے عالمی برانڈز کی پشت پر وہاں کی حکومتوں کی تائید موجود ہوتی ہے- انہوں نے کہا: "مقامی طور پر تیار ہونے تمام آٹو موبائلز کو عالمی مارکیٹ میں کامیاب بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی”-
انہوں نے مزید کہا: "ترکی کو دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں لانا صرف اسی قسم کے وینچرز اور ترجیحات سے ممکن ہے”-

ہم اپنے تمام دوستوں کا سہارا بنیں گے

ایردوان نے مزید کہا: "ترکی ایک ایسا ملک ہے جس کا کوئی ملک دشمن بننا پسند نہیں کرے گا لیکن کوئی اسے ترقی کرتا، شرح نمو بڑھاتا اور خود انحصار ملک بنتے نہیں دیکھنا چاہتا- بے شک ہم ان باتوں پر غور نہیں کریں گے جو دوسرے کہتے ہیں یا چاہتے ہیں- ہم پوری طاقت کے ساتھ ترقی اور نشو و نما کرتے رہیں گے- ہم نہ صرف خود انحصاری کی طرف جائیں گے بلکہ اپنے بھائیوں، بہنوں اور دوستوں کی بھی مدد کریں گے جو ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کرتے ہیں”-

امنگ اور جذبے کے بغیر، اچھے پروں کے ساتھ بھی کوئی نہیں اڑ سکتا

صدر ایردوان نے کہا: میں نے محمد علی کا ایک مقولہ پڑھا تھا کہ ‘ایک آدمی جو تخیل نہیں رکھتا جو دراصل پر نہیں رکھتا’، اب میں کہتا ہوں کہ بغیر امنگ اور جذبے کے بہترین پر رکھتے ہوئے بھی کوئی نہیں اڑ سکتا- بحیثیت ایک مملکت اور قوم ہمارا اثاثہ ہمارا جذبہ اور امنگ ہے”-

تبصرے
Loading...