ہماری نئی نسلوں کو اربکان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے، چیئرمین یو ایم ٹی

0 1,518

یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کے چیئرمین حسن صہیب مراد نے ترکی آمد پر اربکان فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کے پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین اربکان کے قریبی دوست پروفیسر ڈاکٹر حرثیت احمد ایک عرصے تک یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئرمین رہے ہیں۔

حسن صہیب مراد نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان اور ترکی کے درمیان طلبا کے تبادلے کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر حرثیت احمد اور پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین اربکان نے نئی نسل پر بہت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نئی نسل اربکان کے راستے پر چلے۔ اور اس علمی موضوع پر ان کی یونیورسٹی، اربکان یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔

اربکان فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فاتح اربکان نے ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی گفتگو پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکی کے بارے ان کے خیالات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے کئی شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں ابتدائی کام مکمل کیا جائے گا۔ اور وہ دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہیں اور تعاون کے اس عمل کو مکمل کریں گے۔

تبصرے
Loading...