انقرہ اور استنبول میں شکست کے بعد آق پارٹی کا تجدیدی منصوبہ اگلے ہفتے شروع ہو گا

0 2,322

ترکی کی حکمران جماعت آق پارٹی کی گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں انقرہ اور استنبول سے شکست کے بعد 2023ء کے انتخابات کے لیے تجدیدی منصوبہ لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تجدیدی منصوبہ اگلے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل آق پارٹی مختلف شعبوں میں اہم اقدامات اٹھا چکی ہے جس میں سروے، خواہشات اور مختلف مطالبات کی بنیاد پر اپنے مئیرز کی ٹریننگ بھی شامل ہے۔

23 اگست کو ، آق پارٹی کے چئیرمین اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (MYK) اجلاس کے دوران ، توقع کی جارہی ہے کہ ساتویں غیر معمولی کانگریس کا فیصلہ کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں کمیٹی کو اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔ ترک صدر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والی 130 ویں توسیعی صوبائی سربراہوں کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ، "ایک نئی آق پارٹی آرہی ہے۔” یہ اس بات کا حوالہ تھا کہ پارٹی اپنے 22 سالہ تجربات کی روشنی میں کئی عوامی پہلوؤں کے حوالے سے تجدید کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس کے انعقاد کا عمل سب سے پہلے شہروں میں شروع ہوگا اور اس کے بعد صوبائی علاقوں میں کانگریس ہوں گی۔ دریں اثناء ، پارٹی کی خواتین اور نوجوان شاخوں کے لئے بھی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ کم از کم 50 فیصد تنظیموں کے ڈھانچے میں اس عمل کے ساتھ ترمیم کی جائے گی۔

عید الاضحی کے موقع پر ایک پروگرام کے دوران آق پارٹی کی ڈپٹی چئیر جولائیدہ ساریراولو نے کہا کہ، ” آئندہ چار سال کا عرصہ ہمارے ملک میں ان امور کے بارے میں تعمیری اصلاحات کا وقت ہوگا جن کی تجدید کی ضرورت ہے یا جنہیں کسی پہلو سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے”۔ اس سلسلے میں ، ایرزورم ، شانلی اورفا ، نیوشہر ، بورصا ، آفیون کاراحصار اور سامسون صوبوں میں پروگرامات ، ملک بھر کے میئروں کی لیڈرشپ ٹریننگ ، عوامی تعلقات ، موثر مواصلات ، وسائل کی ترقی ، قانون سازی ، بجٹ اور اہلکاروں کے انتظام کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ پروگرام جولائی کے آخر میں صدر کے لئے ایک رپورٹ تیار کرنے کے ارادے سے ایرزورم میں شروع کیا گیا تھا جس میں میئروں کی درخواستوں کا تفصیل بتائی گئی۔

اس کے علاوہ ، آق پارٹی نے صدارتی حکومتی نظام کے بارے میں معاشرے کے مختلف طبقات کی آراء جاننے کے لیے ایک جامع سروے کا بھی آغاز کر رکھا ہے جو ایک سال تک جاری رہے گا۔ شہری نئے حکومتی نظام کی پہلی سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور نظام سے منسلک اپنے مستقبل بارے اپنی توقعات بیان کریں گے۔ آق پارٹی کا یہ تجدیدی منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ کے روز اس نے اپنی 18 ویں سالگرہ منائی۔

 

تبصرے
Loading...