ترکی:سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی شرائط میں نرمی

0 1,224

بدھ کے روز شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں ترکی نے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر ملکیوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے فکس سرمایہ کاری کی رقم کو 2 ملین ڈالرز سے کم کر کے 5 لاکھ ڈالر کر دیا ہے۔

وہ غیر ملکی جو ترکی میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی رئیل اسٹیٹ کے مالک ہیں وہ بھی شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس سے قبل یہ رقم 1 ملین ڈالرز تھی۔

ترکی میں بنک ڈیپازٹ کی رقم کو بھی 3 ملین ڈالر سے کم کر کے 5 لاکھ ڈالرز کر دیا ہے، اتنی رقم ترک بنکوں میں رکھنے والے ترک شہریت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

سرکاری گزٹ کے مطابق وہ غیر ملکی جو 50 شہریوں کے لیے نوکری تخلیق کر سکیں وہ بھی شہریت حاصل کر سکیں گے، اس سے قبل نوکریوں کی تعداد 100 تھی۔

تبصرے
Loading...