اگلے انتخابات جون 2023ء میں ہی ہوں گے، صدر ایردوان

0 146

صدر رجب طیب ایردوان نے قبل از وقت انتخابات کی تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں اگلے عام انتخابات گزشتہ منصوبے کے عین مطابق جون 2023ء میں ہوں گے۔

دارالحکومت انقرہ میں ‏2020-2021ء کے اعلیٰ تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ” یہ انتخابات جون 2023ء میں ہی ہوں گے۔ قبل از وقت انعقاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

حزب اختلاف کی چند جماعتوں کی جانب سے یہ افواہیں پھیلا جا رہی تھیں کہ ترکی میں انتخابات 2021ء میں ہو سکتے ہیں۔

پچھلے مہینے میں ملی حرکت پارٹی کے سربراہ دولت باخچیلی نے بھی فوری قبل از وقت انتخابات کی افواہیں مسترد کر دیں۔

ایک بیان میں باخچیلی نے کہا کہ "صدارتی اور 28 ویں پارلیمانی انتخابات منصوبے کے مطابق جون 2023ء میں ہوں گے۔ 2023ء کے لیے پیپلز الائنس کے صدارتی امیدوار واضخ ہیں اور یہ ہمارے صدر رجب طیب ایردوان ہیں۔”

حالانکہ ملی حرکت پارٹی حزبِ اختلاف کی جماعت ہے لیکن یہ پارلیمانی پیپلز الائنس کے تحت ووٹوں اور انتخابات میں حکمران انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے ساتھ تعاون کرتی ہے، جو جون 2018ء کے انتخابات سے پہلے تشکیل دیا گیا تھا۔

جون 2018ء میں ہونے والے آخری صدارتی انتخابات میں ایردوان پیپلز الائنس کے امیدوار تھے اور 52.6 فیصد ووٹ لے کر پہلے مرحلے میں منتخب ہوئے تھے۔

آق پارٹی قبل از وقت انتخابات کی افواہوں کو مسترد کرتی آ رہی ہے۔

تبصرے
Loading...