زمین پر عوام کی رائے سے بالاتر کوئی طاقت نہیں، اس کا اقرار کرتے ہوئے ہم نے جمہوریت کو مضبوط کیا، ایردوان

0 945

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قاستامانو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” زمین پر عوام کی رائے سے بالاتر کوئی طاقت نہیں، اس کا اقرار کرتے ہوئے ہم نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ ہم نے خود انحصاری کرتے ہوئے اقدامات اٹھائے اور اپنی معیشت کو مضبوط کیا۔ سازشوں کو روکنے کے ساتھ، منصوبوں کو پلٹنے کے ساتھ اور اندھیر منظر ناموں کو پلٹنے کے ساتھ ہم نے ایک روشن مستقبل کا راستہ بنایا”۔

ہم نے ترکی کو خوشحال بنانے کے لیے دن رات کام کیا

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ صنعتی پیداوار، مٹی کی زخیزی، تاجروں کی بہتات اور ترکی کو زیادہ خوشحال بنانے کے لیے ہم نے دن اور رات کا کام کیا۔ صدر ایردوان نے ترکی میں استحکام اور اعتماد کے ماحول کے لئے 31 مارچ کو انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا، "حکومت کی صدارتی نظام کو تبدیل کرنے کے بعد، ہم نے ملکی معاملات میں بہت حد تک سہولیات فراہم کیں ہیں۔ ہم دنوں کو بدل دیں گے اور ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کریں گے۔ 31 مارچ اس عظیم منزل کی جانب سفر کا اہم موڑ ہے”۔

تبصرے
Loading...