جب تک ہمیں خود پر اعتماد ہے، کوئی پابندی ہمیں جھکا نہیں سکتی، صدر ایردوان

0 992

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ افطار اور تقریبِ اعزازات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے کاروباری شخصیات کو مدعو کیا اور کہا کہ "ملک پر چھانے والے گہرے بادل ایک، ایک کرکے چھٹ رہے ہیں۔ ہمارے آجر، تاجر اور دکاندار سب کی تمام تر توجہ اپنے ایجنڈے، اپنے کاروبار اور اپنے کام پر ہے۔ ہم ایسے عہد میں داخل ہو رہے ہیں، جس میں معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومنے والا ہے، تجارت کی گردش بڑھنے والی ہے اور پیداوار وافر اور آمدنی زیادہ ہونے والی ہے۔”

صدر مملکت نے کہا کہ "جو مختلف حیلوں بہانوں سے ترکی کو نہ روک پائے، اب ان کا نشانہ ہماری امید، ہمارا حوصلہ اور منزل کو پانے کا ہمارا عز م ہے۔”

"شرحِ سود اور افراطِ زر کو بڑھانے والے کاموں کا خفیہ ہدف یہی ہے۔ وہ کہ جنہوں نے ہر متعلقہ یا غیر متعلقہ پیشرفت کو غیر ملکی زرِ مبادلہ کو چھیڑنے کا بہانہ سمجھا، اب عوام کو غفلت کی طرف لے جانا چاہ رہے ہیں۔ ہم اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترکی کے پاس ان سے نمٹنے کی تمام ضروری صلاحیتیں اور گنجائش موجود ہے۔ کوئی پابندی، کوئی دھمکی، کوئی اضافی ٹیرف، کوئی ظاہری یا خفیہ پابندی ہمیں روک نہیں سکتی، جب تک کہ ہم خود پر اعتماد ہوں ۔ ” انہوں نے کہا۔

تبصرے
Loading...