جہاں سائنس نہیں ہوتی، وہاں جہالت ہی نہیں بربریت بھی جڑ پکڑ لیتی ہے، ایردوان

0 1,393

بوازیچی یونیورسٹی رییونین ایسوسی ایشن کے 14 ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا: "یونیورسٹیاں اہم ادارے ہیں کیونکہ یہ جس معاشرے میں موجود ہوتی ہیں وہاں سماج کے اندر اور انسانی ذہنی سانچے میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں، علاوہ اس کے کہ وہ سائنس اور سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان کے سودمند نتائج پیدا کرتی ہیں۔ اگر آپ تاریخ اسلام کے زوال کے زمانے پر نظر دوڑائیں تو اس عہد میں جس چیز کا سب سے پہلے صدمہ اور تباہ کن اثر پڑا وہ سائنس کی فرودگاہوں میں نظر آئے گا”۔

انہوں نے واضع کیا کہ بہترین یونیورسٹیاں معاشرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی پرانی یونیورسٹیاں، جیسا کہ مولانا رومیؒ کی تعلیمات کی طرح اپنا ایک قدم اپنے ہی ملک اور اپنے ہی معاشروں میں گاڑتی تھیں تو دوسرے قدم سےپوری دنیا میں پہنچتی تھیں۔

 

تبصرے
Loading...