آخری سپاہی کی شہادت سے پہلے کبھی کسی ترک فوجی یونٹ کا پرچم زمین بوس نہیں ہوا، صدر ایردوان

0 442

‏41 ویں کمانڈو بریگیڈ کمانڈ کی پرچم حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "الحمد للہ ترکی کے کسی فوجی یونٹ کا پرچم کبھی زمین بوس نہیں ہوا، جب تک کے اس کا آخری سپاہی بھی جامِ شہادت نوش نہ کرلے۔ تاریخ کے ہر دور میں اور مادرِ وطن کے چپے چپے پر ہزار سال سے ہر محاذ پر جنگ میں ہمارے آبا و اجداد نے اسی جذبے کے ساتھ ان گنت عظیم فتوحات حاصل کیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے تکیرداغ میں 41 ویں کمانڈو بریگیڈ کمانڈ کو پرچم حوالگی کی تقریب سے خطاب کیا۔

"ترک مسلح افواج کا ہر سپاہی فتوحات کا جزوِ لا ینفک ہے”

صدر ایردوان نے کہا کہ "الحمد للہ ترکی کے کسی فوجی یونٹ کا پرچم کبھی زمین بوس نہیں ہوا، جب تک کے اس کا آخری سپاہی بھی جامِ شہادت نوش نہ کرلے۔ تاریخ کے ہر دور میں اور مادرِ وطن کے چپے چپے پر ہزار سال سے ہر محاذ پر جنگ میں ہمارے آبا و اجداد نے اسی جذبے کے ساتھ ان گنت عظیم فتوحات حاصل کیں۔” انہوں نے کمانڈ یونٹس سے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ” آپ آج بھی ان فتوحات کے ذریعے یہ یہ بات ثابت کر رہے ہیں کہ ہم ان عظیم آبا و اجداد کی اولاد ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ایسی فوج میں کمانڈر انچیف کے خطاب سے بڑھ کر کوئی دوسری خوشی اور کوئی اعزاز نہیں ہے۔ ترک فوج کا ہر رکن اور ہر سپاہی ہماری حاصل کردہ فتوحات کا جزوِ لا ینفک ہے۔ بالخصوص ہمارے کمانڈو یونٹس ہمارے عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، جو تاریخ میں ہمیشہ صفِ اول میں لڑتے آئے ہیں اور دنیا پر ثابت کیا ہے کہ موت کو بھی خوفزدہ کرنے کا مطلب کیا ہوتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ترک سرزمین کے خلاف کوئی مقاصد رکھتا ہے اسے ترکی کے کمانڈوز کا سامنا کرنا ہوگا اور ان کے ہاتھوں بدترین انجام سہنا ہوگا، صدر ایردوان نے وطنِ عزیز میں اور بیرونِ ملک دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افواج کے تمام اراکین کی کامیابی اور فتح کی دعا کی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: